• news

ن لیگ کیلئے باعزت راستہ

مکرمی! ماضی میں ایم اے انگلش وحید مراد مرحوم پر اعتراض کیا گیا کہ بینڈ سٹائل فلموں میں ہیرو کے کردار سے باز آئے کہ وہ اسے جچتی نہیں اور یہ کہ اعلیٰ علمی معیار کی فلمیں بنیں۔ خواب تھا کہ اعلیٰ معیاری فلمیں عوام کا رش نہیں لیتیں اور مقصد پیسہ کمانا ہے۔ یہ بات یاد آئی 22-11-014 نوائے وقت میں اسد اللہ غالب کا کالم ’’ عرفان انور کی امریکی باتیں‘‘ پڑھ کر ۔ مسلم لیگ ن والے وحید مراد کی بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ عمران خان اور عرفان انور ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن ملکی جہالت کی فضا انکا سرمایہ ہے اور یہ ’’ سٹیٹس کو‘‘ ختم ہونے کا رسک وہ نہیں لے سکتے۔ اب یہ بھی نوشتہ دیوار ہے کہ نئی نسل اب گائوں میں نہیں رہتی بلکہ انتہائی روشن دماغ ہے اور دن بدن ہوتی جا رہی ہے وہ گمراہی کے مزید متحمل نہیں ہو سکتے۔ پرانی قدروں اور چالبازیوں کے فقروں سے پرویز رشید گروپ سٹیج کے سیلاب سے ریت کی دیوار مانند نبرد آزما ہے۔ ن والے با عزت سمجھوتے سے اپنی اور پاکستان کی بہتری اور عزت بچانے کی تدبیر کریں تو عرفان انور اور بیرون ملک پاکستانی انہیں سر آنکھوں پہ بٹھائینگے۔ یہ بھی یاد رہے عزت اللہ دیتا ہے عہد نہیں۔(معین الحق 266پی ماڈل ٹائون لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن