لاہور ریجن میں ہونے والے بوگس ٹورنامنٹ کرکٹ کی تباہی
مکرمی! دنیائے کرکٹ میں کرکٹ کو منظم کرنے کیلئے کلب کرکٹ اور سکولز کالج کی سطح پر کرکٹ کا منظم اور پر وقار ہونا ضروری ہے۔ لاہور جو ایک مرتبہ کرکٹ کا گہوارہ تھا اور اس شہر سے نو قومی کپتان اور تین سو کے قریب ٹیسٹ کرکٹر نکلے آج گرائونڈ کی کمی جعلی ٹورنامنٹس اور جو ٹورنامنٹس ہوتے ہیں اس میں منظم ایک خاص طریقہ سے اپنی مرضی کی ٹیموں کو اوپر لا کر انہیں سیمی فائنل اور فائنل کھلا کر نہ صرف انکی آرگنائزر سے مالی فوائد حاصل کرتے ہیں بلکہ انکے کلب کے ہارنے کی صورت میں اس میچ کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے انہیں رعایت دیتے ہیں۔ (طاہر شاہ لاہور)