بھیرہ: عدالتی حکم پر ق لیگ کی سابق ایم پی اے زوبیہ رباب کی 290 کنال اراضی نیلام
بھےرہ (نامہ نگار) مسلم لےگ ق کی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی زوبےہ رباب ملک کی 290 کنال 5 مرلے ملکےتی اراضی واقع پکھوال اور بھرتھ شرقی کی نےلامی سپےشل جج (سنٹرل) لاہور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر بھےرہ چوہدری نوےد احمد دےرتھ اور اے سی بھلوال زےنےہ ہماےوں پر مشتمل کمےٹی نے گذشتہ روز نےلام عام کے ذرےعہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 84 لاکھ 33 ہزار روپےہ مےں نیلام کردی۔ زوبےہ رباب ملک وغےرہ کی جائےداد کو عدالتی احکامات پر ضبط کرکے نےلام کےا گےا ہے۔ پکھوال مےں تےن قطعات اراضی 188 کنال 18 مرلے کو 2 کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار روپےہ مےں، 84 کنال 16 مرلے کو اےک کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار روپےہ مےں، دو کنال اےک مرلہ کو اےک لاکھ 33 ہزار روپےہ مےں محمد اقبال آف مڈھ پرگنہ جبکہ بھرت شرقی مےں واقع 13 کنال اراضی کو دس لاکھ روپےہ مےں نعےم مسعود ملک نے بذرےعہ نےلام عام کامےاب بولی دےکر حاصل کےا۔ نےلام عام کی ےہ کارروائی اے سی بھےرہ کے دفتر مےں ہوئی۔
بھیرہ نیلامی