• news

جے یو آئی (ف) کا ملک و آئین کیخلاف سازشیں روکنے، نفاذ اسلام کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام نے ملک میں اسلام کے نفاذ آئین اور وطن کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کر نے کے لئے عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی، ضلعی، ڈوثرن سطح پر جے یو آئی جلسے، کانفرنسز اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے، ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ، سود سے پاک بینکاری کے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد نے مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کی بریفنگ دیتے ہوئے جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوریٰ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سودی نظام کے تسلسل کوروکنے کے لئے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لی جائے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کا آغاز کرے۔ اسلام کے نفاذ اور سود سے پاک معیشت اور مغربی ثقافت کا راستہ روکنے کے لئے جے یو آئی رابطہ عوام مہم چلائے گی۔ اس مقصد کے لئے ملک بھر میں اجتماعات منعقد ہوں گے۔ مولانا امجد نے کہا کہ دھرنے مسائل کا حل نہیں ہے اور نہ ہی آئین سے ماورا مطالبات کو ئی جمہوری طریقہ ہے۔ عوامی انقلاب دھرنوں سے نہیں پار لیمنٹ کے ذریعے آسکتا ہے اسلامی انقلاب کے لئے جے یو آئی پارلیمنٹ مصروف عمل ہے۔
جے یو آئی ف

ای پیپر-دی نیشن