سانحہ راولپنڈی‘ ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیل پر مقدمہ کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سانحہ عاشورہ راجہ بازار راولپنڈی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیل کی سماعت میں حکومتی وکیل سے متعلقہ مقدمہ کا ریکارڈ 10 میںطلب کر لیا ہے۔ عد الت نے ہدایت کی کہ ملزمان کی شناخت پریڈ، چالان و دیگر ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کےا جائے، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گزشتہ سال ہونے والے سانحہ عاشورہ کے ملزمان فیضان ملک، یاسر علی، احمد کاظمی، شمس الحق اور فاروق رضا کی ضمانت سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل کی سماعت کی تو حکومت کی جانب سے سردار اسحاق عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے موقف اختےار کےا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ ہوگئی تھی اسکے باوجود ہائیکورٹ نے انکی ضمانت پر رہائی کا حکم دےا عدالت اسے کالعدم قرار دے۔ ملزمان کے وکیل ذوالفقار نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل ختم ہونے تک ملزمان کی ضمانت کو برقرار رکھا جائے، تفتیش میں یہ ثابت نہیں ہوا کہ یہی لوگ مسجد میں داخل ہوئے اور فائرنگ میں ملوث ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ بادی النظر میں ملزمان کو ضمانت دینے کا کیس نہیں بنتا تاہم عدالت ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کریگی۔
ریکارڈ طلب