• news

پیر مظہر الحق کے حیدرآ باد میں یونیورسٹی نہ بنانے کے بیان پر متحدہ نے تحریک التوا جمع کرا دی

کراچی (نوائے وقت نیوز) حیدر آباد میں یونیورسٹی نہ بنانے کے پیر مظہر الحق کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ ایم کیو ایم کے زبیر احمد نے کہا کہ پیر مظہر الحق کا بیان ثابت کرتا ہے کہ وہ سندھ کی تقسیم چاہتے ہیں۔ سردار احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر ضلع اور شہر میں یونیورسٹی بنے۔ سندھ پبلک سروس کمشن کے اختیارات وزیراعلی کو منتقل کرنے کے خلاف تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے۔
تحریک التوا

ای پیپر-دی نیشن