قبولہ میں 8 سالہ بچے، جھنگ لڑکی چیچہ وطنی میں بیوہ سے زیادتی
قبولہ+ جھنگ+ چیچہ وطنی (نامہ نگاران) قبولہ میں بچے، جھنگ میں لڑکی اور چیچہ وطنی میں بیوہ خاتون سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق قبولہ میںاوباش کی 8 سالہ بچے سے زیادتی، اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ قبولہ وارڈ نمبر 3کے منظور احمد کا بیٹا علی حسنین گزشتہ رات گلیوں میں اُبلے ہوئے انڈے فروخت کر رہا تھا ذوالفقار عرف ننھا ماچھی نے انڈے خریدنے کی غرض سے اپنے پاس بلایا اور ورغلا کر ایک خالی احاطہ میں لے گیا، ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر نے لگا۔ بچے کے شور شرابا پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جس سے ملزم فرار ہو گیا بعد میں لوگوں نے پکڑ کر حوالہ پولیس تھانہ قبولہ کر دیا۔ متاثرہ بچے کے والد نے بذریعہ پولیس قبولہ ہسپتال سے میڈیکل کروایا قبولہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ جھنگ میں تھانہ کوتوالی کے علاقہ سول لائن جھنگ صدر میں مبینہ طور پر اوباش شخص عمران نے پندرہ سالہ لڑکی مسماة (ب۔ ب) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اس کا ساتھی سفیان پہرہ دیتا رہا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد خالد کی مدعیت میں دو ملزمان عمران اور سفیان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ خالد نے کوتوالی پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگاتے مﺅقف اختیار کیا گزشتہ روز تقریباً ساڑھے چھ بجے شام عمران نے اس کی پندرہ سالہ بیٹی مسماة (ب۔ب) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیچہ وطنی میں محلہ درویش پورہ کی کرن بی بی بیوہ محمد اقبال نے رپورٹ درج کرائی۔ پیراں دتہ، فلک شیر، رمضان ساکن 21\14-L میرے گھر مہمان بن کر آئے میں نے انہیں کھانا کھلایا اور ہم سب ایک ہی کمرے میں سو گئے۔ رات کو پیراں دتہ میرے بستر پر آ گیا اور مجھے ڈرا دھمکا کر میرے ساتھ زیادتی کرنے لگا میں نے مزاحمت بھی کی لیکن وہ باز نہ آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
زیادتی