• news

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 20 ارب کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آبا د(نوائے وقت رپورٹ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 20 ارب 17 کروڑ روپے کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے کراچی کیلئے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری بھی دی۔ یہ منصوبہ میونسپل پارک صدر سے پاور ہاﺅس چورنگی تک ہوگا۔ یہ منصوبہ 21 کلومیٹر طویل اور سگنل فری ہوگا جبکہ اس پر 15 ارب 38 کروڑ لاگت آئےگی۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم جلد منصوبے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ یہ کراچی کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔
منصوبے منظوری

ای پیپر-دی نیشن