• news

حج کرپشن کیس: چار سال سے زائد ہو گئے ایف آئی اے کا ہر قدم بے نتیجہ ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے حج کرپشن عملدرآمد کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے دوسرا چالان پیش کرنے سے متعلق رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے سے 2 ماہ تک تفصیلی رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دئیے کہ چار سال سے زائد ہو گئے ایف آئی اے کا اٹھایا گیا ہر قدم بے نتیجہ ثابت ہو رہا ہے‘ ایف آئی اے کے افسر عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرکے دو ماہ میں تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حج کرپشن عملدرآمد کیس سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کے افسران نے عدالت میں ملزمان کے خلاف دوسرا چالان پیش کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی تو عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کے افسروں کو ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرکے دو ماہ میں تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ بعدازاں سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
حج کیس

ای پیپر-دی نیشن