آڈیٹر جنرل اہلکاروں کو پی اے سی میں پیش نہ ہونے کے خطوط واپس لیں : سپریم جوڈیشل کونسل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم جوڈیشل کونسل نے آڈیٹر جنرل کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پیش نہ ہونے کے بارے میں اہلکاروں کے نام خطوط واپس لینے کا حکم دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے خلاف چیف جسٹس کی سربراہی میں کونسل نے ریفرنس کی سماعت کی۔ آڈیٹر جنرل کے خلاف سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا نے آڈیٹر جنرل آفس کے اہلکاروں کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ شہادتیں ضائع ہونے کے خدشے کے پیش نظر آڈیٹر جنرل کو کام سے روکنے کی درخواست دوبارہ داخل کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل کو کام سے روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی ہے۔ ریفرنس پر مزید سماعت 11دسمبر کو ہو گی۔
سپریم جوڈیشل کونسل