اوورسیز پاکستانیوں کو ائرپورٹس سہولیات کی عدم فراہمی، ڈائریکٹر سروسز طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ایئرپورٹس پر سہولےات کی عدم فراہمی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ سمیت ڈائریکٹر ائرپورٹ سروسز کراچی کو پیش ہونے کا حکم دےا ہے۔
جبکہ کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی گئی ہے۔دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے یہ کیس بھی شیطان کی آنت کی طرح لمبا ہوگےا ہے جسے ہم نے ہی حل کرنا ہے اس کے لئے سول ایوی ایشن کی مائیکرو مانیٹرنگ کرنا پڑے گی،جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا ہرطرف بد نظمی ہے ایئرپورٹس پر آمداور روانگی کے موقع پر لوگ خوار ہو رہے ہوتے ہیں عورتوں، بچوں، بزرگوں کے ساتھ ناروا سلوک کےا جاتا ہے جبکہ غیر ممالک میں ان کے لئے فاسٹ ٹریک ہوتے ہیں پہلے کراچی ایئرپورٹ پر سہولےات کے لئے ”پسنجر کارٹس“تھیں اب وہ نظر نہیں آتیں، ایئرپورٹس پر کیئرٹیکر کا نظام خراب ہے صفائی ناقص ہے یہ چھوٹی چھوٹی باتیں کیوں درست نہیں ہو رہیں کےا اب ان کو درست کرنے کا ٹھیکہ بھی کسی غیر ملکی کمپنی کو دینا پڑے گا؟ جمعہ کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الےا س بھٹی نے گزشتہ دیئے گئے عدالتی حکم پڑھتے ہوئے کہا عدالت نے مختلف ایئرلائنز کی جانب سے اورسیز کو ایک فارم انگریزی و دیگر زبان میں فل کرنے بارے نوٹس لیتے ہوئے پوچھا تھا اور سی اے اے کے چیئرمین اور ڈی جی کو طلب کےاتھا جنہوں نے عدالت کو بتاےا تھا انہوں نے دیگر ایئرلائیز کو وہ فارم اردو زبان میں بھی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے لیٹرز لکھ دیے تھے جبکہ پی آئی اے ایسا کوئی فارم پاکستانیوں کو فل کرنے کے لئے نہیں دیتی ایسا غلط فہمی کی بنےاد پر ہوا جس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے جبکہ سہولےات بھی بہتر کی جارہی ہیں۔
حکم