• news

تحریک انصاف کے کل کے جلسہ کی کوئی اہمیت نہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کل کے جلسہ کی کوئی اہمیت نہیں جلسے جلوس ہونے چاہئیں لیکن یہ آئین و قانون کے دائرے میں ہوں، احتجاج تحریک انصاف کا بھی حق ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کل بھی طاقت میں تھی اور آج بھی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت رکھتی ہے جلسے جلوس ہر جماعت کا حق ہے یہ ہونے چاہیے لیکن آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ۔ احتجاج بھی ہر جماعت کا حق ہے لیکن عوامی مینڈیٹ سے قائم ہونے والی حکومت کیخلاف سازش کرنے کا کوئی حق نہیں۔

فضل الرحمٰن


ای پیپر-دی نیشن