گوجرانوالہ میں طویل لوڈشیڈنگ، انڈسٹری کی گیس بھی بند
گوجرانوالہ+ کوٹ رادھا کشن (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ جاری، گیس بھی بند، کوٹ رادھاکشن میں گیس کے لوڈ میں کمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ گوجرانوالہ اور گردونواح میں گیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ 8 سے 10گھنٹے جاری، شہریوں کا شدید احتجاج۔ شہریوں کا کہنا ہے ملک بھر میں سردی کی شدید لہر چل رہی ہے لیکن گیپکو کی لوڈ شیڈنگ دورانیہ میں کمی نہیں ہوئی بلکہ گرمی کی طرح مسلسل 4سے 6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ گیپکو حکام کا روایتی طریقہ کار کو محال رکھتے ہوئے کہنا ہے شفل گریڈ سے ہمیں بجلی کم مل رہی ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہو رہی ہےں گزشتہ روز گرجاکھ ، نوشہرہ روڈ ، سول لائن اور دیگر علاقوں میں نماز جمعہ سے قبل بجلی بند ہو گئی۔ نماز جمعہ کی تےاری میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر بھر کی انڈسٹری کی گیس بند، ماسٹر ٹائل اور سونیکس کا 25 فیصد کوٹہ بھی ختم کر دےا گےا ہے۔ وفاقی حکومت نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے انڈسٹری کو گیس کی سپلائی بند کردی تھی جس کے بعد ماسٹر ٹائل اور سونیکس انڈسٹری کو جو 25 فیصد کوٹہ دےا جاتا تھا اس کو بھی ختم کر کے مکمل طور پر بند کردیا۔ دوسری جانب محکمہ سوئی گیس نے گزشتہ روز ضلع بھر میں کارروائی کرتے ہوئے تمام چھوٹی بڑی انڈسٹری گھی ملز، سرامکس، پیپر ملزاور دھلائی کرنے والے کار خانوں کے ساتھ ساتھ سی این جی سٹیشن کو بھی مکمل پور پر سیل لگا کر تالے لگا دئیے ہیں جی ایم سوئی گیس کا کہنا ہے اگر کسی انڈسٹری ےا پھر سی این جی اسٹیشن مالکان نے غیر قانونی پور طریقہ سے گیس استعمال کرنے کی کوشش کی تو نہ صرف اس کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ اس کا کنکشن بھی منقطع کر دےا جائے گا۔کوٹ رادھاکشن مےںسوئی گےس کے لوڈ کی شدےد کمی، صارفےن کو شدےد مشکلات کا سامنا۔ سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی کو ٹ رادھاکشن مےں موجود محکمہ نادرن سوئی گےس کے ہزاروں صارفےن کے چولہے کم پرےشر کی ٹھنڈے ہوچکے ہےں جس کی وجہ سے صبح اور شام کے وقت لوگوں کو شدےد مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف گےس کم ہونے کی وجہ سے ہوٹلوں والوں کی چاندی ہوچکی ہے اور لوگ قطاروں مےں لگ کر روٹےاں لگوا رہے ہےں، سماجی و سےاسی شخصےات نے ارباب اختےار سے مطالبہ کےا ہے کوٹ رادھاکشن مےں سوئی گےس کے پرےشر کو ٹھےک کرواےا جائے۔
لوڈشیڈنگ