• news

مسلم لیگ ن کے منڈی بہائو الدین سے ایم این اے اعجاز چودھری مستعفی، تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد + منڈی بہائو الدین (نامہ نگار+  اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے منڈی بہائو الدین سے ایم این اے اعجاز چودھری نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ عمران خان انکے گھر گئے اور اس موقع پر انہوں نے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ ان پر حلقہ  کے عوام کی طرف سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے شدید دبائو تھا۔ واضح رہے منڈی بہائو الدین کے ایم این اے  108سے آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تھے بعد میں چودھری اعجاز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔  دریں اثناء سابق ایم پی اے دیوان مشتاق احمد اور سابق ناظم چودھری ارشد (ککو) نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن