آئی جی موٹروے پولیس کا کھیلوں کے مقابلے سال میں 2 بار کرانے کا اعلان
لاہور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے موٹروے پولیس کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت مند دماغ کی ضمانت ہے کھیلیں انسانی ذہن کو مثبت سمت متعین کرنے اورکسی بھی فورس کو مستعد رکھنے میں کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہیں کمانڈ نٹ ٹر ےننگ کالج ڈی آئی جی احسان صادق ، ڈی آئی جی اے ڈی خواجہ ، ڈی آئی جی ولی اللہ دل ، ڈی آئی جی وصال فخر سلطان اور دیگر سینئیر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ موٹروے پولیس خوش اخلاق، دیانتدار اور مدد گار پولیس کی حیثیت سے نہ صرف اس ملک بلکہ دنیا بھرمیں جانی و پہچانی جاتی ہے۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے فیسٹیول میں جیتنے والی ٹیموں اور اس کے کامیاب انعقاد کروانے پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی احسان صادق کو مبارک باد دی اور کھےلوں کے مقابلوں سال مےں دو دفعہ کروانے کا اعلان بھی کےاموٹروے پولیس کے اس چو تھے سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں نارتھ زون، ساﺅتھ زون ،سنٹرل زون ، موٹروے زون، ویسٹ زون، ٹریننگ کالج اور ہیڈ کوارٹر کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ان سات روزہ گیموں میں کرکٹ ، فٹبال ، رسہ کشی، باسکٹ بال، شو ٹنگ ، شاٹ پٹ، والی بال، ٹیبل ٹینس ، بیڈ منٹن اور ایتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کروائے گئے سنٹرل زون اور مو ٹرو ے زون نے5 پانچ گولڈ میڈل حاصل کرکے مشتر کہ طور پر بیسٹ زون کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ نارتھ زون 03 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہااس اختتامی تقریب میں اس بار ایس ایس پی صاحبان، ڈی آئی صاحبان اور انسپکٹر جنرل موٹروے نے بھی دوڑ میں حصہ لیا۔