• news

غازی آباد روڈ اسلام پورہ مسائل کا گڑھ بن گیا: حافظ ضمیرالدین

لاہور (پ ر) غازی آباد روڈ اسلام آباد پورہ لاہور کے سماجی کارکن حافظ ضمیرالدین نے کہا ہے کہ علاقہ میں پینے کا پانی انتہائی خراب اور مضر صحت آ رہا ہے جس کے باعث لوگ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ سیوریج کا نظام بھی بہت پرانا ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے خراب ہے اور آخر بند رہتا ہے۔ جس سے گندا پانی گلیوں میں جمع رہتا ہے۔ مچھر اور مکھی کی افزائش بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹ کا نظام بھی مدت سے خراب ہے اور اندھیرا ہونے کے باعث وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن