• news

حکومت توانائی بحران کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی: میاں مقصود احمد

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے حکومت نے بہت سے دعوے کئے لیکن ابھی تک ان میں سے کوئی وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آتا دوسری طرف بار بار بجلی مہنگی کرنے کے بعد قدرتی گیس کو بھی مہنگا کرنے کا مژدہ سنا دیا گیا ہے حالانکہ سی این جی اسٹیشن ویران پڑے ہیں انڈسٹریز کو گیس کی سپلائی بند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن