نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے ہمارا اجتماع معاون ثابت ہوگا: حافظ سعید
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں 4,5 دسمبر کو ہونے والا اجتماع نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ اُمت مسلمہ کو ایک قوم اور ایک ملت بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ نظریہ پاکستان ہی ملک کی بقا اور استحکام کا ضامن ہے جس کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کا اتحاد بہت ضروری ہے۔ جماعة الدعوة اس کیلئے عملی کوششیں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعة الدعوة کے مقامی ذمہ داران و کارکنان کے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ سیاست، معیشت و معاشرت سمیت مسلمانوں کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہو نا چاہئے، ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔ مسلمان ہندوﺅں اور یہودونصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں۔ جو قومیں کفار کا کلچر اپنا لیتی ہیں وہ پھر میدانوں میں انکا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں لسانیت، قومیت اور علاقائیت پرستی کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ علماءکرام منبر و محراب کا فریضہ ادا کریں اور قوم کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے متحدو بیدار کریں۔ حافظ سعید نے کہاکہ جماعة الدعوة کا دو روزہ مرکزی اجتماع مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ہو گا۔ ہمارے بزرگوں نے ہندوﺅں سے دین کی بنیاد پر علیحدگی حاصل کی جس کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں ۔ہندو ہمارا دشمن تھا اور ہے‘ اسکی فطرت نہیں بدلی اسے ہم اپنا دوست نہیں بنا سکتے۔
حافظ سعید