ہنگامہ آرائی کا خطرہ ، سفارتکاروں کو آج نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت، امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کو خصوصی ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے میں ہنگامہ آرائی کے خطرے کے پیش نظر سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ہفتہ کو انتظامیہ نے سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی کہ کہ وہ (آج) اتوار کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔ امریکی سفارتخانے نے اپے شہریوں کو 30 نومبر کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے قافلوں کے راستوں پر جانے سے گریز کیا جائے۔
نقل و حرکت محدود