شیخ رشید ٹرسٹ پر غیر قانونی قبضہ ختم کریں ورنہ لال حویلی کے سامنے دھرنا دونگا: صدیق الفاروق
راولپنڈی (آئی این پی) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا کہ شیخ رشید ٹرسٹ کے 6 کمروں اور ایک ہال کا غیر قانونی قبضہ ختم کریں اگر شیخ رشید نے غیر قانونی قبضہ ختم نہ کیا تو میں خود لال حویلی کے سامنے دھرنا دوں گا۔ شیخ رشید کے بیان کے جواب میں اپنے ردعمل کا اظہارکرتے انہوں نے کہا کہ لا ل حویلی اور جائیدا د نمبر D-158 کا ٹرسٹ ”وقف“ سے کوئی تعلق نہیں جس پراپرٹی پر شیخ رشید نے قبضہ کر رکھا ہے اس پراپرٹی کے نمبر اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔ میں نے لال حویلی اور D-158 خالی کرنے کا ہرگز نہیں کہا، صدیق الفاروق نے کہا کہ شیخ رشید احمد اپنا ”جرم“ تسلیم کرنے اور قوم سے معافی مانگ کر وقف کی جائیداد خالی کرنے کی بجائے غیر متعلق اورگمراہ کن بیان جاری کیا ہے۔
صدیق الفاروق