نائیجیریا: دو پاکستانیوں سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا گیا
یناگوانا (آن لائن) نائیجیریا کی ریاست بایلسا کے علاقے ڈیلٹا میں دو پاکستانیوں سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ایک عینی شاہد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اغوا سے قبل جائے وقوع پر فائرنگ کی گئی، بعدازاں ان افراد کو ایک سپیڈ بوٹ میں لے جایا گیا۔ تیسرا اغوا ہونے والا شخص بھارتی ہے۔ جوائنٹ ٹاسک فورس کے ترجمان انکامصطفیٰ نے کہا کہ مغویوں کو بازیاب کروانے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اغوا