پشین: نامعلوم مسلح افراد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما کو اغوا کرلیا
کوئٹہ (آن لائن) پشین میں مسلح افراد نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے پشتونخواملی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر حاجی عبدالظاہر کاکوزئی کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قبائلی رہنما حاجی عبدالظاہر کاکوزئی کو گزشتہ کئی دنوں سے بھتہ کیلئے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔