• news

حیدر آباد، پولیس موبائل پر بم حملہ، لڑکا جاں بحق، دادو میں پیر مظہر الحق کی رہائش کے باہر دھماکہ

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدر آباد میں ایگریکلچرل کمپلیکس کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم کے حملے میں 12 سال کا لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم کے حملے میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء دادو میں گزشتہ رات سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے گھر کے باہر دستی بم کے دھماکے میں علاقہ لرز اٹھا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے سے بعض گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پیر مظہر الحق کا گھر دھماکے سے محفوظ رہا۔

ای پیپر-دی نیشن