چاروں صوبوں سے منتخب ہوکر مستحکم فلاحی ریاست بنائیں گے: مشرف
کراچی (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کی ہدایت پر مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے اے پی ایم ایل سندھ کی تنظیم نو کرتے ہوئے سندھ کے چیف آرگنائزر شہاب الدین شاہ حسینی کو سندھ کا صدر اور شاہد قریشی کو جنرل سیکرٹری مقررکر دیا ہے۔اے پی ایم ایل سندھ کی نئی کابینہ میں کنور ارشد علی، محب علی شاہ اور عبدالغفارکو نائب صدور کے عہدے دےئے گئے ہیں۔پرویز مشرف نے نو منتخب عہدیداران کو انکی تقرری پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاوہ مستقبل میں چاروں صوبوں سے منتخب ہو کر ملک کو مستحکم فلاحی ریاست بنائیں گے۔
پرویز مشرف