• news

افواج کے درمیان تعلقات میں اضافہ جنرل راحیل کی کیری سے ملاقات

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دو ہفتے کے دورہ کے آخری مرحلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات میں اضافہ کرنا ہے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ نے بتائی۔ اپنے دورہ کے دوران وسیع البنیاد سکیورٹی امور میں تعاون پر بات کی انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کے سرکردہ رہنمائوں جن میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈیمپسی اور سنٹرل کمان کے لیڈر جنرل آسٹن سے ملاقاتیں کیں۔ جان کیری سے ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلاء اور افغانستان میں امریکی افواج کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ پاکستانی فوج کے سربراہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ امریکہ تھا وہ آج پاکستان کیلئے روانہ ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن