اسلام آباد کے راستے کھلے رکھے گئے حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی
اسلام آباد(راجہ عا بدپرویز/خبرنگار) تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی، اسلام آباد کے اندرونی راستوں سمیت شہر کے تمام داخلی راستے مکمل طورپر کھلے رکھے گے، ریڈ زون کی طرف جانے والی چند سڑکوں کے علاوہ کسی جگہ کنٹینر نہیں رکھے گے، رکاوٹوں سے پاک سڑکوں اور فرینڈلی سکیورٹی کے ماحول میں تحریک انصاف نے راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح سے لوگ لانے کیلئے بھرپور زور لگایا،فرینڈلی ماحول کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ گاہ کو جانے والے راستوں پر جگہ جگہ پی ٹی آئی کے جھنڈے کی رنگ کی ٹوپیاں اور مفلر فروخت کرنے والے درجنوں سٹال لگائے گے تھے حالانکہ یہ سٹال فٹ پاتھوں پر لگائے گے تھے جوکہ پیدل چلنے والے افراد کا راستہ بھی روک رہے تھے مگر پولیس نے محض حالات خراب نہ کرنے کی وجہ سے انہیں نہیں روکا۔