• news

بوڑھا عمران پاکستان بند کرنے اور اس کو توڑنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے:ترجمان بلاول ہائوس

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان بلاول ہائوس اعجاز درانی نے کہا ہے کہ وفاق، آئین اور جمہوری اداروں کو دھمکی دیناعمران خان کا وطیرہ ہے۔ بھٹو خاندان کا نام لینے سے پہلے سات بار وضو کرنا چاہئے، عمران خان کو فری ہینڈ آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے حاصل ہے۔ بوڑھا کھلاڑی پاکستان کو بند کرنے اور توڑنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ امپائر کے اشاروں پر ناچنے والے جو کچھ بھی کرلیں قائداعظم اور قائد عوام کا پاکستان تاقیامت سلامت رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن