وہاڑی: خالہ کے گھر آئی قصور کی خاتون سے اغواءکے بعد اجتماعی زیادتی
وہاڑی (نامہ نگار)کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کی رہائشی زبیدہ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا 25.10.14 کو میں وہاڑی 9.11/WB میں اپنی خالہ کے گھر آئی تو مغرب کے وقت ملزمان محسن دولتانہ، عابد، ساجد، پٹھانی مائی و دیگر نامعلوم نے مجھے زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور اغواءکرکے لے گئے اور لڈن محسن دولتانہ کے ڈیرہ پر لے جاکر قید کردیا اور اپنے دوستوں کے ہمراہ مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ 11.11.14 کو ملزمان شراب کے نشے میں دھت تھے میں وہاں سے موقع پاکر بھاگ نکلی اور تھانہ سٹی وہاڑی آ کر معاملہ بارے رپورٹ درج کرائی جس پر ایس ایچ او نے ASI سلیم کمبوہ کو تفتیشی آفیسر مقرر کرکے انکوائری کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس پر تفتیشی سلیم کمبوہ مسلسل 5 دن تھانے کے چکر لگواتا رہا اور صلح کے لئے دباﺅ ڈالنے لگا نہ ماننے پر میرے مو¿قف اور درخواست کے بغیر ہی غلط ایف آئی آر کاٹ دی جس میں ملزمان کو بھرپور سپورٹ فراہم کی گئی۔ زبیدہ بی بی نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ انصاف نہ ملا تو DPO آفس کے سامنے خودکشی کرلوں گی۔
اغوا/ زیادتی