• news

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ‘سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی

اسلام آباد(نوئے وقت نیوز)سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر تقرری کیس کی سماعت آج کرے گی۔ عدالت عظمیٰ احکامات کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر غور کریگی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سر براہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بینچ مقدمہ کی سماعت کریگا عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئینی تقاضا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کیس

ای پیپر-دی نیشن