سیاسی جرگہ تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہے: رحمن ملک
لاہور(آئی اےن پی) پےپلزپارٹی کے سےنےٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ”سےاسی جر گہ“آج بھی تحر ےک انصاف اور حکو مت کے درمےان مذاکرات کےلئے کردار ادا کر نے کو تےارہے ‘ ہم دھاندلی کی تحقےقات”ڈنڈے “کے زور پر نہےں آئےن وقانون کے تحت چاہتے ہےں۔ جب تحر ےک انصاف اور حکو مت دھاندلی کی تحقےقات کےلئے جوڈےشنل کمشن کے قےام پر متفق ہے تو پھر لڑائی کس بات کی ہے ؟پاکستان مےں داعش کے لوگ موجود ہے اور حکو مت کو اےسے لوگوں پر نظر رکھنی چاہےے ‘پےپلزپارٹی تانگہ پارٹی نہےں ہم نے ہی ملک مےں انقلاب کی شروعات کی ہے ‘ہمےں کارکنوں کی قوت پر شک نہےں اس لےے ہی ہم جلسے نہےں کرتے‘بلاول بھٹو کے پارٹی مےں کسی سے کوئی اختلاف نہےں وہ بہت جلد پاکستان آئےں گے اور کارکنوں سے ملاقاتےں کر ےنگے۔ اتوار کولاہور مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس مےں کوئی شک نہےں کہ عام انتخابات مےں دھاندلی ہوئی اور ہم بھی چاہتے ہےںکہ اس کی انکوائری ہونی چاہےے مگر دھاندلی کی تحقےقات کے 2طر ےقے ہے ےا تو آئےن وقانون کا راستہ اختےار کےا جائے ےا ڈنڈا پکڑ کر تحقےقات کروائی جائے مگر پےپلزپارٹی آئےن وقانون پر ےقےن رکھتی ہے مگر عمران خان اور انکی جماعت ڈنڈ ے سے سب کچھ کروانا چاہتے ہےں جس کی وجہ سے ملک مےں سےاسی محاذآرائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف کے احتجاجی دھرنوں سے ملک کو معاشی طور پر بہت زےادہ نقصان ہوا احتجاج اور دھرنوں کی سےاست ختم ہونی چاہےے۔
رحمن ملک