دہشت گرد حملوں کا خطرہ تھا، وزیرداخلہ نے تحریک انصاف کوفری ہینڈ دیا، سکیورٹی انتظامات کی خودنگرانی کی: وزارت داخلہ ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملوں کا خطرہ تھا، وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کو فری ہینڈ دیا۔وزیر داخلہ کے حکم پر تمام کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔ انتظامیہ کے کہنے کے باوجود کسی کو جلسے میں جانے سے نہ روکا گیا۔ چودھری نثار نے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔