موجودہ حکومت اور پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: مشرف
کراچی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے محمد علی اچکزئی کو یوتھ ونگ بلوچستان کا صدر اور محمد سلیم اچکزئی کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا۔ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں بلوچستان میں بے پناہ فلاحی منصوبے شروع کئے گئے لیکن مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے بلوچستان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اتوار کو آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے یوتھ ونگ بلوچستان کے عہدیداروں کو مقرر کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی اچکزئی صدر، محمد سلیم اچکزئی جنرل سیکرٹری، نصراللہ اچکزئی کو قلعہ عبداللہ کا صدر، عالم خان کو جنرل سیکرٹری، نواب دین محمدکو ڈیرہ بگٹی کا صدر اور شیر محمد بگٹی کو جنرل سیکرٹری، سردار عافرف خان کو کوئٹہ یوتھ ونگ کا صدر جبکہ صدام بزائی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
پرویز مشرف