7 برسوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں 12 ہزار افراد جاں بحق، 31 ہزار زخمی ہوئے، وزارت داخلہ کی رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 7برسوں میں دہشت گردانہ حملوں میں 12ہزار 280 شہری جاں بحق جبکہ31 ہزار 839 افراد زخمی ہوئے، 16ہزار 916مقدمات درج ہوئے۔ اور 1852 افراد کو سزا دی گئی۔، فاٹا میں سب سے زیادہ 4346، خیبر پی کے میں 4204 افراد دہشت گردی سے لقمہ اجل بنے، پنجاب میں سب سے زیادہ 895 ملزموں کو سزا دی گئی۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 7 برسوں کے دوران 1043 افراد شہید، 3353افراد زخمی ہوئے، سندھ میں 681 افراد شہید جبکہ 2559 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں اس عرصے کے دوران 4204 افراد شہید اور سب سے زیادہ 10911 افراد زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں 1759 پاکستانی شہید جبکہ 5729 افراد کو معذور کیا گیا۔
وزارت داخلہ رپورٹ