جماعة الدعوة کے اجتماع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 97 استقبالیہ کیمپ قائم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة کے 4,5 دسمبر کو مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ہونے والے اجتماع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ خیمہ بستیوں اور پنڈال میں کھانے پینے کی اشیاءپر مشتمل مارکیٹیں بنانے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 97 استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جماعة الدعوة کے تمام شعبہ جات کے دفاتر مینار پاکستان گراﺅنڈ منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ناظم انجینئر محمد حارث مرکزی استقبالیہ کیمپ کے نگران ہوں گے۔ انجینئر نوید قمر کی نگرانی میں دعاة الخیر کا شعبہ قائم کیا گیا ہے جس میں علماءکرام، دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباءکی کثیر تعداد شامل ہے جو اجتماع میں شریک ہونےو الے افراد کی رہنمائی کریں گے۔ دینی مدارس کے سینکڑوں طلباءراستوں کی صفائی وغیرہ کے عمل میں حصہ لیں گے۔ اجتماع میں لاکھوں افراد کی بروقت نمازوںکی ادائیگی کیلئے وضو کا وسیع پیمانے پر بندوبست کیا جا رہا ہے، عارضی بیت الخلاءبنائے گئے ہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی رہنمائی کیلئے لاہور میں داخل ہوتے ہی جگہ جگہ جماعة الدعوة کے رضاکار موجود ہوں گے جو ان کی رہنمائی کریں گے۔ اجتماع میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباءکی بہت بڑی تعداد شرکت کریگی۔ کیمپوں کے ذریعہ لوگوں کو اجتماع میں شریک ہونے کی دعوت دی جارہی ہے اورپمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔
جماعة الدعوة / اجتماع