کوئٹہ: سی سی پی او آفس میں اجلاس سے واپسی پر ایس ایچ او نے دوسرے تھانے میں جاکر خودکشی کرلی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں تھانیدار نے دوسرے تھانے میں جاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاﺅن ساجد حبیب سی سی پی او آفس میں پولیو کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس اپنے تھانے کی بجائے تھانہ بجلی گھر میں پہنچے اور ایک کمرے میں خود کو گولی مارلی۔ انہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ راستے میں دم توڑ چکے تھے۔
ایس ایچ او خودکشی