طلبہ کی تحریک عدم اعتماد، عمران بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے
لندن (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کی ممتاز بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے، طلباءکی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے بعد عمران خان نے 30 نومبر 2014 کو اپنا عہدہ چھوڑنے بارے یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا۔ عمران 2005ءمیں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے اعزازی چانسلر کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے۔ اب تک طلباءکی گریجویشن کی کسی ایک تقریب میں بھی شرکت نہ کرنے پر طلباءمیں بے چینی اور غصہ پایا جاتا تھا۔ 25 فروری 2014ءکو قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علم محسن تنویر نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا کہ ”عمران خان گریجویشن تقاریب سے مسلسل غیر حاضر ہیںجو کہ بطور اعزازی چانسلر ان کی بنیادی ذمہ داری ہے“۔ تحریک عدم اعتماد پر 10مارچ کو ووٹنگ ہونی تھی اور غالب اکثریت سے منظور ہوجانے کی توقع کی جارہی تھی جو عمران خان کے لئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہوتا۔ وائس چانسلر برائن کنٹور نے طلباءیونین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ برائن کنٹور نے طلبہ کو بعدازاں بتایا عمران خان 30 نومبر 2014ءکو خود ہی مستعفی ہوجائیں گے۔
عمران سبکدوش