• news

بھارت افغانستان کی ایجنسیاں بلوچستان میں دہشت گردی کی کوششوں میں مصروف ہیں : سرفراز بگٹی

کوئٹہ (آئی اےن پی/ این این آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے بھارت اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بلوچستان میں دہشت گردی کرانے کی کوششوں میں مصروف ہےں تاہم موجودہ حکومت اور سکیورٹی ادارے ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مصروف عمل ہےں، پاکستان اور بلوچستان میں داعش کا کوئی و جود نہےں، بلوچستان کے وسےع و عرےض بارڈر کو محفوظ بنانے کےلئے فرنٹےئر کور نے 4سو کلو مےٹر خندق کھود لی ہے باقی پر کام جاری ہے، حکومت بارڈر کو محفوظ بنانے کے لئے موثر اور مربوط حکمت عملی اپنا رہی ہے، فورسز نے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا کر بلوچستان مےں دہشت گردی کی کارروائےوں کے لئے لائے جانے والے بھاری مقدار مےں دھماکہ خےز مواد راکٹ لانچرز، مارٹر گولے، دستی بم اور ہزاروں کی تعداد مےں اسلحہ و اےمونےشن برآمد کرکے 12افراد کو حراست مےں لے کر 3گاڑےاں اور دےگر سامان قبضے مےں لے لےا ہے۔ یہ بات انہوں نے فرنٹےئر کور کے مددگار سےنٹر مےں پرےس کانفرنس کے دوران بتائی۔ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لےفٹےننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان مےجر جنرل اعجاز شاہد، انسپکٹر جنرل پولےس بلوچستان محمد عملش، سی سی پی او کوئٹہ عبد الرزاق چےمہ، آ ر پی او سردار عبد المجےد دستی، فرنٹئےر کور کے بر ےگےڈےر محمد طاہر کو صوبے کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پکڑی جانے والی ہزاروں من بارودی مواد ، اسلحہ دکھایا گیا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مےر سرفراز بگٹی نے بتاےا پاک فوج کی جانب سے آپرےشن ضرب عضب کامےابی سے جاری ہے جس مےں ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد خاک مےں مل رہے ہےں، شکست خوردہ عناصر کو آپرےشن ضرب عضب کے خلاف منہ کی کھانی پڑ رہی ہے اور ملک کے دوسر ے حصوں بلخصوص بلوچستان مےں بدامنی پھےلانے کےلئے بلوچستان کے مختلف علاقوں مےں اسلحہ و گولہ بارود منتقل کر کے بے گنا ہ اور معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھےلنا چاہتے تھے تاکہ صوبے مےں بسنے والی برادر اقوام کو آپس مےں دست وگرےبان کر سکےں لےکن سکیورٹی اےجنسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت کارروائےاں کرکے ملک مےں افراتفری پھےلانے والوں کے عزائم کو خاک مےں ملا رہے ہےں۔ انہوں نے کہا حساس اداروں کی رپورٹس پر سکیورٹی فورسز کے عملے نے 5مختلف کارروائیوں میں بلوچستان کے علاقوں قلعہ سےف اللہ، ژوب ، حب، ڈےرہ بگٹی سے تقر ےباً 5ہزار کے جی دھماکہ خیز مواد، پسٹل 272عدد ، 15سے زائد رائفل، دستی بم 5، مےگزےن 2669، اےس اےم جی ، کلاشنکوف اور اےل اےم جی 141عدد، مختلف اقسام کے راﺅنڈز 3403، ہائی اےکسپلو ژو مارٹر راﺅنڈ 105،60اےم اےم مارٹر راﺅنڈ 120عدد چالےس اےم اےم راکٹ لانچر 6،1عد د ہےوی مشےن گن، مٹرولا سےٹ 1بمعہ چارجر 1رےپےٹر سمےت دےگر اسلحہ و اےمونےشن قبضہ مےں لے لےا۔ایف سی نے 11 نومبر کو وندر (حب) میں مشتبہ گاڑی سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ، 14 نومبر کو ڈیرہ بگٹی کو ایک گھر سے، 23 نومبر کو ژوب میں ٹرک کو قبضے میں لیکر 217 پستول اور دوسرا اسلحہ، ژوب کے علاقے میں ایک گاڑی سے اسلحہ، 28 نومبر کو قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کے دوران گاڑی اور دوسرا اسلحہ برآمد کیا۔

سرفراز بگٹی

ای پیپر-دی نیشن