وسیم اکرم کا شادی پر ناقص شرٹ دینے والے دکاندار کے خلاف صارف عدالت میں دعویٰ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وسیم اکرم نے اپنی شادی پر ناقص شرٹ دینے والے دکاندار کے خلاف 10 لاکھ روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا۔ عدالت میں دائر کیے گئے مقدمہ کے مطابق وسیم اکرم نے اپنی شادی کے موقع پر شرٹ اینڈ ٹائی شاپ سے ایک شرٹ اور ٹائی وغیرہ خریدی۔ شادی کے موقع پر وسیم جب شرٹ پہننے لگے تو وہ انتہائی ناقص تھی جس کی وجہ سے اسے شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ روز انہوں نے صارف عدالت میں مذکورہ دکاندار کے خلاف 10 لاکھ 3 ہزار 690 روپے ہرجانہ دلائے جانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ فاضل عدالت نے فریقین کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
سروس ریویو بورڈ کے فیصلے کے بعد حکومت کو ملازم برخاست کرنے کا ازخود آرڈر جاری کرنیکا اختیار نہیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سروس ریویو بورڈ کی موجودگی میں حکومتی فیصلے کے تحت میجر طاہر کی برخاستگی کے فیصلے کی بحالی کےلئے وفاقی وزارت دفاع کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سروس ریویو بورڈ کے فیصلے کے بعد حکومت کو ملازم کو ملازمت سے برخاست کرنے کا ازخود آرڈر جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔ حکومت جس وقت چاہے جو مرضی فیصلے کر دے ایسا نہیں ہو سکتا۔ جب سروس رویو بورڈ نے فیصلہ دے دیا تھا تو اس کے فیصلے کی موجودگی کے باوجود حکومت نے فیصلہ کیوں کیا؟
درخواست خارج