• news

نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فرنس آئل کی قیمت 63 ہزار روپے ٹن تک آ چکی۔ مجموعی بجلی پیداوار میں 34 فیصد تک بجلی فرنس آئل سے بنتی ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اثر بھی بجلی کی قیمت کم کرے گا۔ ڈیزل سے تین سے ساڑھے تین فیصد بجلی بنتی ہے۔
نومبر / فیول ایڈجسٹمنٹ

ای پیپر-دی نیشن