• news

چارلس کی رسم تاج پوشی میں تلاوت کلام پاک کی تجویز

لندن(آن لائن)برطانیہ کے ایک اعتدال پسند عیسائی پادری نے تجویز دی ہے کہ شہزادہ چارلس والدہ کی وفات کے بعد اپنی رسم تاج پوشی میں تلاوت قرآن کریم کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ تاج برطانیہ کے بارے میں مسلمانوں کی محبت کے جذبات بھی سمیٹے جا سکیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ منفرد تجویز برطانیہ کے لارڈ ہریس نامی ایک عیسائی پادری نے دی ہے جو ماضی میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں بشپ کے عہدے پربھی فائز رہ چکا ہے۔ اخبار 'ڈیلی میل' کے مطابق حال لارڈ ہریس ساﺅتھ ورک بشپ نے کونسل کے اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کی کہ شہزادہ چارلس اپنی والدہ کی وفات کے بعد رسم تاج پوشی کے موقع پر زیادہ مہمان نوازی کا مظاہرہ کریں۔ مسلمانوں کے بارے میں زیادہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاج پوشی تقریب میں تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کرائیں۔

تلاوت قرآن پاک

ای پیپر-دی نیشن