• news

قائم علی شاہ داتا دربار کے قریب اپنی گاڑی میں بیٹھنا بھول گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں داتا دربار پر حاضری اور دعا مانگنے کے بعد سندھ کے معمر وزیراعلیٰ ایک مرتبہ پھر کمزور یادداشت کا شکار ہوگئے۔ دربار کی سیڑھیاں اترنے کے بعد پارٹی رہنماﺅں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ اپنی گاڑی سے کافی دور نکل گئے اور دوسری گاڑی میں بیٹھنے لگے تاہم کارکنوں کے توجہ دلانے پر وہ اپنی گاڑی کی طرف لوٹ آئے۔ اس سے چند ہفتے قبل سندھ اسمبلی میں اجلاس کے آغاز پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ایوان میں آتے ہی بھول کر اپنی نشست کی بجائے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر جا بیٹھے تھے اہلکار کی نشاندہی پر انہوں نے سیٹ بدلی۔
قائم علی شاہ/ گاڑی

ای پیپر-دی نیشن