• news

کراچی: سرکاری ہسپتالوں کو این جی اوز کے سپرد کرنے کے مجوزہ فیصلہ کیخلاف ملازمین کا احتجاج

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے سول ہسپتال کی او پی ڈی بند کر دی۔ سندھ ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کو این جی اوز کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ سول، جناح اور عباسی ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن