• news

اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق صدر آصف زرداری کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 27 نومبر کو درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ دستاویزات جمع نہ کرانے پر درخواست خارج کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن