• news

مقبوضہ کشمیر: نام نہاد انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج، کشمیری مکمل بائیکاٹ، ہڑتال کریں گے، متعدد حریت رہنما نظر بند

سری نگر (کے پی آئی/ بی بی سی/ اے ایف پی ) مقبوضہ کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے میں آج اٹھارہ اسمبلی حلقوں میں نام نہاد انتخابات ہوں گے ۔ کل جماعتٰ حریت کانفرنس کی اپیل پر انتخابی بائیکاٹ مہم کے تحت ریاست بھر میں ہڑتال ہوگی جبکہ نام نہاد انتخابی عمل کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ حریت کانفرنس کے بیسیوں رہنماوں کو نظر بند کر دیا گیا ہے ۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 17,000کشمیری پنڈت بھی اپنے حق کا استعمال کریں گے۔ دوسرے مرحلہ کے تحت ہو رہے چناؤ میں جموں کے تین اضلاع راجوری، اودھم پور اور ریاسی میں تین تین نشستیں، کپواڑہ کی پانچ اور کولگام ضلع کی 4نشستیں شامل ہیں۔ انتخابات کیلئے 15 لاکھ 35 ہزار 87 رائے دہندگان اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا جو الیکشن کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے عوام اس کا بائیکاٹ کریں ۔شاپیاں میں نیشنل کانفرنس کے کارکن کو قتل کر دیا گیا،انتخابی امیدوار انجینئر رشید کو شبہ ہے کہ ایسی ہلاکتوں میں سرکاری ایجنسیوں کا بھی کردار ہو سکتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن