• news

عمران جمہوریت کی خدمت نہیں، ملک کو اپاہج کر رہے ہیں: گلف نیوز

دبئی (آن لائن) ایک خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے عمران خان کے  احتجاج  سے منتخب  جمہوری حکومت  کو کام کرنے  میں دشواری پیش آرہی ہے، تحریک انصاف کے سربراہ  مسلسل احتجاج  سے پاکستان کو اپاہج کر رہے ہیں۔ اخبار نے لکھا ہے عمران خان کی زیر قیادت  نواز شریف  حکومت کیخلاف تین ماہ سے جاری احتجاج  کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ گلف نیوز  کا کہنا ہے عمران کو سوچنا چاہئے کہ  وہ اکیلے  ہوتے جا رہے ہیں  کیونکہ تمام پارلیمانی پارٹیاں  وزیراعظم نواز شریف  کی حمایت میں ریلیاں نکال رہی ہیں۔ رپورٹ میں  کہا گیا ہے یہ ایک چال نہیں  بلکہ حقیقت ہے پاکستان اپنے مختلف  اندرونی مسائل  حل کرے  جیسے ملک شدت پسندی، معیشت، غربت اور توانائی کے مسائل میں دوچار ہے،  معاشی اصلاحات   جن کا آئی ایم ایف  کے ساتھ عزم کیا گیا ہے جس میں مالیاتی  بیل آئوٹ پیکج ہے   بری طرح متاثر ہورہا ہے   اس سے سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہوگا  اس سے مایوسی بڑھ  رہی ہے  جو ایک ہموار طریقے سے  کام کرنے  والے  معاشرے کی تردید  ہے۔  عمران جمہوریت کی خدمت  نہیں کر رہے  وہ قوم کی سیاسی  پریشانی بڑھانے کا سبب بن  رہے ہیں لیکن یہ آگاہی ان کیخلاف بھی ہوسکتی ہے  کیونکہ لوگ دیکھ رہے ہیں وہ  قوم کے لئے ایک موثر لیڈر  کے علاوہ  ایک شور کرنے والا شخص ہے۔

ای پیپر-دی نیشن