• news

اوباما نے غیر فوجی ماہر دفاعی ہتھیار ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع مقرر کر دیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر بارک اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا وزیر دفاع نامزد کر دیا ہے۔ اس امر کا اظہار وہائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کیا گیا۔ ایشٹن کارٹر سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع چک ہیگل کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ 60 سالہ ایشٹن کارwر جنگی ہتھیاروں کی تیاری اور ٹیکنالوجی سے وسیع تجربے کے حامل غیر فوجی شخصیت ہیں اس لئے انہیں امریکہ سے باہر کسی جنگ میں حصہ لینے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔ ایشٹن کارٹر نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تھیورٹیکل فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ صدر بل کلنٹن کے دور حکومت میں پینٹاگون میں ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق پالیسیوں کا جائزہ لیتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن