• news

تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کے دوران 70 موبائل فون چرانے والے 2 افراد لاہور سے گرفتار

لاہور(نامہ نگار) بھاٹی گیٹ پولیس نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے دوران 70سے زائد موبائل فونز چوری کرنے والے دو افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 21 موبائل فونز برآمد کرلئے۔ ایس پی سٹی آپریشن اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ مظہر اقبال نے دو موبائل چوروں بھاٹی گیٹ کے رہائشی نواز اور مچھلی منڈی کے رہائشی قیصر عباس کو فراد کو گرفتار کیا توانہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے اور دھرنے سے 70سے زائد موبائل فون چوری کئے۔ملزموں کو تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے نوید بشارت نامی شخص کے موبائل فون کی لوکیشن کے ذریعے ٹریس کیا۔

ای پیپر-دی نیشن