• news

نارنگ منڈی: اوباش نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا

نارنگ منڈی + رینالہ خورد (نامہ نگاران) نارنگ منڈی کے گائوں ہردوسیہول میں اوباش نے ہمسایہ کے 5 سالہ بچے کو اغوا اور زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم نعش برساتی میں پھینک کر فرار ہوگیا۔ راہگیروں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے  اوباش ملزم شان عرف شانی کیخلاف مقدمہ مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی ہے۔ ملزم شان نے ہمسایہ کرامت چنگڑ کے کمسن پانچ سالہ بیٹے علی حسن کو بہانے سے اغوا کرلیا اور گائوں سے باہر ویرانے میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے گلا دبا کر ہلاک کردیا۔ دوسری رینالہ خورد کے نواحی گائوں میں اوباش نے پانچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعات کے مطابق چک نمبر 9/1.L کے رہا ئشی مدعی مقدمہ محمد شریف نے پولیس رپورٹ میں کہا ہے اس کا بھانجا فرحان گلی میںکھیل رہا تھا کہ ملزم رضوان اسے ورغلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا اور بچے سے زیادتی کرنے لگا شور سن کر محلے کے لوگ پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ملزم اندرونی دروازے سے بھاگ گیا۔ صدر پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن