• news

غداری کیس: خصوصی عدالت کا 21 نومبر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، رجسٹرار آفس کا اعتراض

اسلام آباد (وقائع نگار) مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت کے لئے قائم خصوصی عدالت کا 21نومبر کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ توفیق آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور مشرف کے ٹرائل کو مکمل کیا جائے جبکہ باقی افراد کے خلاف کارروائی کو پرویز مشرف کے ٹرائل سے الگ رکھا جائے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے کہ عدالت عالیہ غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست نہیں سن سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن