• news

پتوکی: شادی کے تنازعہ پر بیٹے نے ڈنڈے مار کر ماں کو قتل کردیا

حبیب آباد(نامہ نگار ) بیٹے نے تشدد کر کے ماں کو قتل کر دیا۔ کہنہ روڈ پتوکی کے رہائشی نوجوان بیٹے نے شادی کے تنازع پر سگی ماں رانی بی بی کر سر میں سوٹے مار کر شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئی۔ تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی نے قتل کا مقد مہ درج کر کے قاتل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن